ریاض(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات،سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ون واٹرسربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئی، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔سعودی ولی عہد نے ملاقات میں کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔