پاکستان گمراہ کن بیانیے سے متاثر ہ ممالک میں شامل

بھارت کا پہلا‘پاکستان کا چھٹا نمبر‘امریکہ‘برطانیہ‘میکسیکواور  انڈونیشیا  بھی فہرست میں شامل
  اسلام آباد(آئی این پی )مس انفارمیشن اور گمراہ کن بیانیے سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہوگیا، جھوٹی معلومات دنیا کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بن چکی ہے۔عالمی اقتصادی فورم کی 2024 کی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں جھوٹی معلومات اور گمراہ کن غلط بیانیے کے خطرات آئندہ دو سالوں میں سب سے زیادہ اہم چیلنجز میں شامل ہوں سکتے ہیں اور جھوٹی معلومات کا یہ خطرہ ملک کو درپیش مجموعی چیلنجز میں چوتھے سے چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان میں مس انفارمیشن کے ذریعے فرقہ واریت، مذہبی تنازعات اور سماجی تقسیم کو ہوا دی جا رہی ہے جس سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف سماجی انتشار بلکہ سیاسی بے چینی، جمہوری اداروں کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو متاثر کر رہا ہے۔بھارت میں یہ خطرہ پہلے نمبر پر ہے اور امریکا میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ اور میکسیکو اس فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔ انڈونیشیا میں یہ خطرہ اٹھارہویں نمبر پر آتا ہے۔