مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے:رہنما پیپلز پارٹی
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماشازیہ مری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا وزیر اعلی پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔