دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے، عوام بانی پی ٹی آئی کے سائیکو پیتھ بیانیے کو مسترد کرتی ہے
راولپنڈی(آئی این پی )پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدر ی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کر رہا ہے، اپنی افواج اور سپہ سالار، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کے سائیکو پیتھ بیانیے کو مسترد کرتی ہے ۔پیر کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ جو لوگ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں وہ دشمن کی حمایت کرتے ہیں، میر جعفر اور میر صادق کا نام سب نے سنا ہے، میر جعفر اور میر صادق نے اپنی افواج کی صفوں میں ہوکر دشمن کا ساتھ دیا تھا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ہمارے جوان روز اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ہمارے جوان اس لیے جانیں نہیں دے رہے کہ ان کا مذاق اڑایا جائے