لبنان میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد نے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی شروع کر دی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 8 لاکھ سے زائد افراد جنگی حالات کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں، تاہم اب بھی 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہیں، جن میں ہزاروں افراد سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے کے مطابق جنوبی لبنان میں جنگ کے دوران پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے۔ جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں تباہی کے آثار موجود ہیں اور صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی قیادت میں مذاکرات کا نیا دور روم میں شروع ہو گیا ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔