غزہ: ہزاروں فلسطینیوں کا تباہ شدہ گھروں کی طرف سفر، عزمِ نو کے ساتھ واپسی شروع

غزہ: ہزاروں فلسطینیوں کا تباہ شدہ گھروں کی طرف سفر، عزمِ نو کے ساتھ واپسی شروع

ویب ڈیسک: غزہ کے بے گھر فلسطینی شمالی علاقوں کی طرف روانہ ہونے لگے

غزہ کے لاکھوں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس جانے کے عزم کے ساتھ جنوبی پناہ گزین کیمپ سے شمالی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی نتساریم علاقے سے انخلا کے بعد، فلسطینیوں نے شمالی علاقوں میں اپنے کھنڈرات بن چکے گھروں کی طرف سفر شروع کیا ہے۔غزہ کے جنوبی علاقے میں ہزاروں بے گھر فلسطینی ہاتھوں میں سامان اٹھائے پیدل شمالی علاقوں کی جانب بڑھ رہے ہیں، جہاں ان کی امید اور دکھ و کرب کا ملا جلا سفر جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ کے شمالی علاقوں میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ساحلی شاہراہ الرشید فلسطینی پناہ گزینوں سے بھر چکی ہے، جس پر غزہ کی وزارت داخلہ نے عارضی طور پر گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اسی طرح صلاح الدین شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی تلاشی سے گزرنا ہوگا۔

اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے راہداری کھولنے سے انکار کیا تھا، تاہم حماس نے اسرائیلی خاتون قیدی اربیل یہود اور ایک اور قیدی کو رہا کر دیا ہے، جس کے بعد فلسطینیوں کو شمالی علاقوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 29 سالہ اربیل یہود کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تحویل میں لیا گیا تھا، لیکن وہ حماس کے زیر اثر نہیں، بلکہ اسلامی جہاد گروپ کے پاس ہیں۔