جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں ’قتل عام‘ جاری ہے، عباس عراقچی

جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں ’قتل عام‘ جاری ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان میں جاری قتلِ عام عالمی برادری کے سامنے ہے۔
انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فیصلہ کرے کہ آیا وہ واقعی جنگ بندی چاہتے ہیں یا اسرائیل کے ذریعے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے جنگ بندی بیان کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی رابطہ کیا اور اسرائیل کی مبینہ خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد خطے میں سفارتی دباؤ بڑھنے اور جنگ بندی کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔