ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ؛ معطل اے ایس آئی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا

ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ؛ معطل اے ایس آئی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا

لاہور: کینٹ کچہری نے ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار معطل پولیس اے ایس آئی عمران کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف کی عدالت میں تھانہ غازی آباد پولیس نے ملزم کو پیش کیا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے اور واقعے سے متعلق مزید حقائق جاننے کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، اس لیے اسے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔یاد رہے کہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد کارروائی میں تاخیر اور اعلیٰ افسران کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔نوٹ: مقدمہ زیرِ تفتیش ہے اور عدالت کی جانب سے ابھی تک ملزم کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوا۔ لہٰذا الزامات کی قانونی حیثیت کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔