لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، حالت تشویشناک، اسپتال میں علاج جاری

لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، حالت تشویشناک، اسپتال میں علاج جاری

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 23 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 لڑکی کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اور عوام سے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔