لاہور مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم ایاز نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے درندہ صفت رشتہ دار انسان کہلانے کے لائق نہیں، اور ملزم کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔