یہ واقعہ لاہور کے علاقے مکہ کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک ذہنی معذور 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی اپنی بڑی بہن کی غیر موجودگی میں دوکان سے چیز لینے گئی تھی۔ اسی دوران ملزم شہریار نے اسے ورغلایا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔لڑکی کی بڑی بہن نے جب معاملہ دریافت کیا تو متاثرہ لڑکی نے پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دی۔ اس اطلاع کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو چند گھنٹوں میں مکہ کالونی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم شہریار کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واضح کیا کہ خواتین اور کمزور طبقات کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے، اور قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔