کہروڑپکا بڈھن شاہ کا محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل

کہروڑپکا(خصوصی رپورٹ)کہروڑپکا بڈھن شاہ کا محنت کش نوجوان بلوچستان میں  قتل  ہوگیا،مقتول قلفی اور آئس کریم کی ریڑھی لگا کر بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔تفصیل کے مطابق بڈھن شاہ کا رہائشی 25 سالہ احمد شاہ تقریبا چار ماہ قبل روزی کے سلسلے میں بلوچستان گیا جہاں  چار روز قبل لاپتہ ہو گیا ،موٹر سائیکل ملنے پر تلاش شروع کی گئی  تو گزشتہ روز اس کی زخمی حالت میں لاش ملی۔اطلاع پر متعلقہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کہروڑ پکا کے لیے روانہ کر دی ہے۔مقتول کے تین بچے اور ایک بیوہ ہے جبکہ  والد معذور ہے۔سماجی وعوامی حلقوں نے حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ  لاقانونیت کو ختم اور مجرمون  کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔