بلوچستان، اغوا 12 مزدوروں میں سے ایک پنجابی محنت کش قتل

 ہلاک ہونے والے مزدور شاہد کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تھا
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع دکی سے اغوا ہونے والے 12مزدوروں میں سے ایک کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا  ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دکی میں پولیس حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مزدور شاہد کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تھا۔دکی پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مارے جانے والے مزدور کی لاش ان کے آبائی علاقے رحیم یار خان بھجوا دی گئی۔ہلاک ہونے والے مزدور سمیت 12 مزدوروں کو 25 ستمبر کی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے بعد اغوا کیا تھا