شہداء کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن باب ہیں: سیدال خان ناصر

 وطن کے جانثاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا:قائم مقام چیئرمین سینیٹ
 اسلام آباد(آن لائن) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی کوئٹہ میں آمدہوئی اور انہوں نے اپنے حلقے کی مختلف شخصیات کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیںکیں۔ایک بیان کے مطابق  سیدال خان ناصر نے شہید میجر انور کی شہادت پر فاتحہ خوانی، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعاکی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن ابواب ہیں، پوری قوم کو فخر ہے،  وطن کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا۔