لاہور(آئی این پی )لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس منگل کو مکمل طور پر معطل ر ہی ۔حکام کے مطابق میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام اسٹیشنزعارضی طور پر بند کر دئیے گئے جبکہ سروس پورا دن بند ر ہی ۔اورنج لائن ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال رہی