چہلم حضرت امام حسین ؓ ،راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ

میٹروبس  آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلتی رہے گی،حکام
راولپنڈی(آئی این پی )  راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں  آج (منگل کو) میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھیں۔