میٹرو ،اورنج ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل رہی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مذہبی جماعت کے پر تشدد احتجاج کے باعث بند کی گئی میٹرو اوراورنج ٹرین سروس چوتھے روز بھی بحال نہ ہو سکی انتظامیہ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے انفرا سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس معطل ہے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ کے میٹرو اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی گئی۔اورنج ٹرین اورمیٹرو سروس کب بحال ہوں گی اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین سروس کے معطل ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں کی تعداد مظاہرین مشکلات سے دوچار ہیں۔