پانچ روز بعد اورنج لائن، چار روز بعد میٹرو سروس دوبارہ معمول پر آ گئی
سکیورٹی حالات بہتر ہونے پر شہریوں کیلئے تمام سٹیشنز کھول دیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں جمعہ کے روز بند کی گئی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی سروسز اب معمول کے مطابق جاری ہیں۔اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین پانچ روز کی بندش کے بعد آج سے دوبارہ اپنے تمام سٹیشنز پر شیڈول کے مطابق روان دواں ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔مزید کہا گیا کہ تمام میٹرو بس سٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال بہتر ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔