لاہور میں میٹرو اوراورنج ٹرین سروس تاحال معطل، عوام پریشان

مظاہرین کے احتجاج کے باعث میٹرو بس انفراسٹرکچربھی شدید متاثر ہوا
میٹرو اسٹیشن پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس سے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے
لاہور(آئی این پی )مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر لاہور میں میٹرو اوراورنج ٹرین سروس مسلسل معطل ہے جبکہ باقی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،لاہور سے تمام موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔تفصیل کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظراورنج ٹرین اورمیٹرو سروس چارروز سے معطل ہے،مظاہرین کے احتجاج کے باعث میٹرو بس انفرا سٹرکچر بھی شدید متاثر ہوا۔شاہدرہ کے میٹرو اسٹیشن پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس سے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے، مظاہرین کیش کائونٹر بھی ہمراہ لے گئے۔دوسری جانب لاہور سے تمام موٹرویز کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔