ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

 تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد،مجالس ہوئیں ،سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری تعینات 
اسلام آباد،لاہور(آئی این پی )نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و شہدا کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا  گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی ، حیدر آباد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی    ۔تفصیل کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے   اور مجالس برپا کی گئیں، امام حسین اور ان کے رفقا  کی عظیم قربانیوں کو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار سییورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے