حضرت امام حسین کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ملک بھر میں شبیہ علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے ‘ مجالس عزا ہوں گی
حضرت داتا گنج بخش کے  عرس کا آج آخری دن‘ لاہور میں  تعطیل ہوگی‘نوٹیفکیشن جاری 
لاہور(سپیشل رپورٹر) سیدالشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں شبیہ علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علما ء اور ذاکرین شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء  پنجاب حکومت نے آج  لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔   نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔