فیصل آباد (آن لائن) نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؑ سمیت شہدائے کربلاکا چہلم فیصل آباد سمیت ملک بھر کل( 4اگست )منایا جائے گا ، اس سلسلہ میں فل پروف سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حمتی شکل دیدی گئی یاد رہے کہ حضرت امام حسینؑ کاچہلم(اربعین) ہر سال 20 صفر کو یومِ عاشورہ کے چالیس دن بعد منایا جاتا ہے۔ یہ دن شہدائے کربلا کی یاد، ان کے مشن کی تجدید اور اسیرانِ کربلا کی دمشق اور شام سے مدینہ واپسی کے موقع پر عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔اس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرمحمد نعمان صدیق نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے جامع حفاظتی وانتظامی اقدامات کئے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام وتاجروں کا قابل ستائش تعاون ناگزیرہے