علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ، نوحہ خوانی اور ماتم ‘ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
راولپنڈی، لاہور،کراچی، کوئٹہ (آئی این پی ) ملک بھر میں نبی کریم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا یا گیا ۔ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس اور تعزیے برآمد ہوئے ، جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔