ادھار رقم واپس مانگنے پر دکاندار کے بیٹے کوگولی ماردی

منڈی عثمانوالہ کیعدنان پر ملزموں شعبان وغیرہ نے سیدھی فائرنگ کی 
قصور(خصوصی رپورٹ)منڈی عثمانوالہ کے نواح میں ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر ملزموں نے دکاندار کے بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق دا ئوکے کلاں کے رہائشی غلام حسین ولد غلام محمد نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کوبتایا کہ میری دودھ دہی اور چائے کی دکان ہے جہاں سے ملزم محمد شعبان وغیرہ اکثر ادھار دودھ دہی وغیرہ لے جاتے تھے۔ جب میرے بیٹوں نے پیسے کا مطالبہ کیا تو ملزموں محمدشعبان وغیرہ نے بیٹوں پر جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا عدنان زخمی ہوکر گر پڑا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔