قصور(خصوصی رپورٹ)شہر اور گردونواح سے ایک خاتون کواغواکرلیاگیا،جبکہ زمیندارکے ملازم سے17ہزارنقدی اورڈائری چھین لی،جودھ سنگھ والا کے رہائشی محمدسردار نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ میری 22سالہ بھانجی (ک) گھر میں اکیلی تھی جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ،جوہر ٹائون لاہور کے رہائشی بابر حمید نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا کو بتایا کہ میں نے ٹھٹھی بخشے والا میں 100ایکڑ زمین خرید ی ہے، اپنے منشی کامران کو وہاں پر کام کرنے کے لیے چھوڑا ہوا تھا جس کو ملزموں ارشد وغیرہ نے اغوا کرکے اْس سے17ہزار نقدی اور حساب کتاب والی ڈائری چھین کر اْسے چھوڑ دیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔