لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 11 جواریے گرفتار کر لیے گئے،ملزمان میں محسن،ارشاد،نور احمد،امتیاز،افضال،سرور وغیرہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کی نقدی 10 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی سول لائنز کے مطابق قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے