لاہور(کرائم رپورٹر) عرسِ مبارک دربار بی بی پاک دامن کے موقع پر ایس پی سول لائنز اثر علی نے دربار کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس پی سول لائنز نے دربار کے مختلف پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ ایس ایچ او اور چوکی انچارج نے انہیں سکیورٹی پلان، حفاظتی اقدامات اور تعینات نفری سے متعلق بریفنگ بھی دی۔