شفیق آباد ،شہریوں کو لوٹنے والا4 رکنی گینگ پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکانوں اور راہ چلتے شہریوں کو لوٹنے والے چار رکنی شاپ رابر و ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عثمان، اسامہ، عبداللہ اور سکندر شامل ہیں جو منظم گروہ کی شکل میں لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھیدو ملزمان گروہ کے لیے ریکی کرتے جبکہ دو دیگر واردات میں براہِ راست حصہ لیتے۔ملزمان نے چند روز قبل ایک نجی جنرل اسٹور کے مالک کو دکان کے سامنے لوٹا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو منہ چھپائیکیپ پہنے موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیاشفیق آباد پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو واردات کے 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، چار موبائل فون، 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہواملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہیایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک کارکردگی پر ایس ایچ او شفیق آباد عاصم حمید اور ڈی ایس پی بابر اشرف سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔