ملزم فرحان پاپوش کی حفاظت کی زائد رقم وصول کر رہا تھا ،پولیس نے پکڑ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بادشاہی مسجد میں آنے والے زائرین کو جوتوں/ پاپوش کی حفاظت کی آڑ میں لوٹنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم فرحان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن لیا گیاملزم بادشاہی مسجد آنے والے عوام الناس سے زائد چارجز کرتا اور اور منع کرنے پر بدتمیزی بھی کرتا تھاملزم سرکاری ریٹ 10 روپے فکس ہونے کے باوجود زائد رقم وصول کر رہا تھاملزم کے خلاف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیاایس پی سٹی بلال احمد نے ٹبی سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے ۔