ایوانِ عدل لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 3 خواتین گرفتار

ایوانِ عدل لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 3 خواتین گرفتار

ویب ڈیسک: ایوانِ عدل لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار، ان کی بہو عروبہ ڈار اور وکیل ناز بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیوں اور پاور شوز کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اگر مرکزی سطح پر پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کر لیا جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں احتجاج کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھر راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج کے پیشِ نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے تحت سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔