یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں

تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے معروف رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک کا انتقال ہوگیا۔

 یہ افسوسناک خبر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے سامنے آئی۔اہلِ خانہ کے مطابق ریحانہ حسین ملک کی نمازِ جنازہ آج (16 جنوری 2025) دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ یاسین ملک، جو تہاڑ جیل میں قید ہیں، اپنی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا شکار ہیں، اور ان کی اہلیہ مشعال ملک اس وقت اس دُکھ کی گھڑی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ریحانہ حسین ملک کی وفات کشمیر کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کے تناظر میں ایک بڑا نقصان ہے، اور ان کے خاندان کے لیے یہ وقت انتہائی تکلیف دہ ہے۔