ریحانہ کے تینوں بچوں کے ہمراہ بچپن کے پرانے محلے کا دلکش دورہ اور تصاویر

ریحانہ کے تینوں بچوں کے ہمراہ بچپن کے پرانے محلے کا دلکش دورہ اور تصاویر

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ اپنے آبائی ملک بارباڈوس میں گزارے خوبصورت لمحات کی نایاب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 ریحانہ اپنے بیٹوں آر زیڈ اے، رائٹ اور 10 ماہ کی بیٹی راکی آئرش کے ساتھ اس گلی میں پہنچیں جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔اس گلی کا نام پہلے ویسٹبری نیو روڈ تھا، مگر 2017 میں بارباڈوس کے یوم آزادی کے موقع پر اسے ریحانہ کے اعزاز میں ’ریحانہ ڈرائیو‘ کے نام سے تبدیل کیا گیا۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ابھی بھی وہی ویسٹبری والی چھوٹی بچی محسوس کرتی ہیں، مگر جلد ہی اپنے بچوں کو ’ریحانہ ڈرائیو‘ واپس لے کر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام عظمت ہمیشہ خالق ہی کے لیے ہے۔

ریحانہ نے اس موقع پر اپنی اور بچوں کی تصاویر کے ساتھ اس سفر کی یادیں بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے لگژری کشتی پر بھی وقت گزارا۔ واضح رہے کہ ریحانہ کے تینوں بچے ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی سے ہیں، اور دونوں 2020 سے ایک ساتھ ہیں۔ یہ لمحات اور تصاویر مداحوں کے لیے بہت خاص اور جذباتی ہیں، جو ریحانہ کے اپنے وطن سے محبت اور خلوص کو ظاہر کرتے ہیں۔