ابراہیم مراد کا یومِ استحصال پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

ابراہیم مراد کا یومِ استحصال پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

ویب ڈیسک: یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ابراہیم مراد کا بیان
کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مظالم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے مؤثر اقدامات کرے۔پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا۔ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔