ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک ایسی قوم ہے جو نہ کبھی ڈری ہے اور نہ ہی جھکی ہے۔
تقریب سے خطاب
یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں یومِ استحصال منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کر رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ کشمیری عوام کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔
کشمیری عوام کی قربانیاں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی دعائیں جلد قبول ہونے کا وقت قریب ہے اور ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ضرور ہوگا۔
بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے خلاف جارحیت کی ناکام کوشش کی، لیکن پاکستان نے چند گھنٹوں میں اسے شکست دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔
داخلی صورتحال پر بات
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے فتنے کی کال دی گئی ہے، والدین اپنے بچوں کو شرپسندی اور فتنے کی سیاست سے دور رکھیں۔