یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری، بھارتی بربریت اور کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا

یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری، بھارتی بربریت اور کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا

ویب ڈیسک: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں 77 سال سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

فلم کے اہم نکات
فلم میں دکھایا گیا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی۔ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔یہ صورتحال عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے لیے لمحہ فکریہ قرار دی گئی ہے۔
بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر سوالیہ نشان
فلم میں کہا گیا کہ بھارت کے اقدامات اس کی جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ ہیں اور یہ عالمی برادری کے سامنے بھارتی حکومت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہیں۔

کشمیری عوام کا عزم
دستاویزی فلم میں کشمیری عوام کے آزادی کے فلک شگاف نعروں اور عزم کو بھی اجاگر کیا گیا۔بتایا گیا کہ یہ نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کر کے آزادی کی صبح ضرور لائیں گے۔