سندھ کے نجی اسکولوں میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر منانے کی تیاریاں، محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری

سندھ کے نجی اسکولوں میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر منانے کی تیاریاں، محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری

سندھ کے نجی تعلیمی اداروں میں 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اس دن مختلف تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق، نجی اسکولوں میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تقاریر، مضمون نویسی، مباحثے اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ میں کشمیر کے مسئلے سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تقریبات کو باوقار انداز میں منعقد کیا جائے اور طلبہ کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے۔