نیب کا ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان، 7 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی

نیب کا ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان، 7 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیلامی کی تفصیلات
نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیلامی میں شرکت کے لیے ضروری کاغذات اور زرِ ضمانت کے ساتھ مقررہ تاریخ سے قبل رجوع کریں۔
نیلامی میں شامل جائیدادیں
نیب کے مطابق نیلامی میں شامل اہم جائیدادیں:

بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر: 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر: 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
نیب کا مؤقف
ذرائع کے مطابق یہ جائیدادیں اربوں روپے مالیت کی ہیں اور ان کی نیلامی جاری قانونی کارروائیوں کے تحت کی جا رہی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔