پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف، 12 اداروں سے غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادوں کی تفصیلات طلب

پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف، 12 اداروں سے غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادوں کی تفصیلات طلب

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 500 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے حصول کے لیے 12 سرکاری اداروں سے غیر استعمال شدہ اور کم استعمال ہونے والی اراضی و جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

حکومتِ پنجاب نے اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مراسلہ جاری کرتے ہوئے، تمام متعلقہ اداروں کو سرکاری پراپرٹیز کی فروخت، لیز اور کمرشل استعمال کے بارے میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں 9 ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر اداروں کو جامع کمرشلائزیشن پلان تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ آمدنی بڑھائی جا سکے۔مراسلے میں سڑکوں، کوریڈورز اور کمرشل امکانات کے حامل علاقوں کی نشاندہی کرنے اور موجودہ مارکیٹ ویلیو کا اندازہ لگانے کی ہدایت بھی شامل ہے۔ ہر ادارے کو قابلِ عمل ایکشن پلان اور ٹائم لائن جمع کرانے کا کہا گیا ہے تاکہ سرکاری اثاثوں سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے۔حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال اور کمرشل بنیادوں پر ترقی کے ذریعے مالی سال 2024-2025 میں 500 ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے گا، جس کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔