مہم11اگست تک جاری رہے گی‘آپ کو ہر دوسرے شہری کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہیں:نادرا کا اعلامیہ
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شناختی دستاویزات کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نادرا نے ملک بھر میں اقلیتوں کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جو 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔یہ مہم یوم اقلیت کے موقع پر شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے افراد کے لیے شناختی دستاویزات کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان بنانا ہے۔نادرا نے ایک سرکاری اعلامیے میں اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے: "آپ کو ہر دوسرے شہری کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہیں