اقلیتوں کیلئے نادرا کی خصوصی مہم‘سینکڑوں افراد نے رجسٹریشن کرالی

 ڈی جی نادرا لاہور ریجن  فضہ شاہدکی اقلیتی نمائندوں سے ملاقات‘نمائندوں نے مہم کو سراہا

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوام  کی شب وروزخدمت میں کوشاں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کے زیراہتمام 4  سے 11  اگست تک  اقلیتی برادری کی قومی رجسٹریشن کے حوالے سے مہم چلائی گئی۔چیئرمین نادرا کی ہدایت پر ڈی جی نادرا لاہور ریجن  فضہ شاہدنے ا قلیتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے مختلف اقلیتی نمائندوں سے ملاقات کی اورانہیں قومی رجسٹریشن کے مقاصد اورمہم کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اقلیتی نمائندوں نے نادرا کی اس رجسٹریشن مہم اور کردار کو بھرپور سراہا ۔ مہم کے دوران  نادرا لاہور ریجن کے 8 اضلاع میں مختلف اقلیتوں  کے 1375سے زائد افراد کو شناختی کارڈزودیگر د ستاویزات کا اجراء￿  کیا گیا