میاں اظہرکی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا:قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا میاں اظہرکی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا، میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاؤں شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا، ان کو سزائیں 9مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں، نومئی کیا ہے بھگتنا پڑے گا۔ نومئی کوشہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی، نومئی کی سزائیں قانون کیمطابق ہوئی ہے، نومئی کیواقعات میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے، پی ٹی آئی نیمنصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کوفساد برپا کیا۔