میڈیا مالکان نے یقین دہانی کرائی ہے عید سے پہلے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے:عطا تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے  میڈیا مالکان نے یقین دہانی کرائی ہے  عید سے پہلے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے، حکومت بھی اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سمیت واجبات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے، چینلز کے واجبات کی منظوری دی جا چکی ہے۔ آئندہ چند روز میں یہ معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔