قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی: صدر زرداری

پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے :یوم شہداء پر پیغام
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیر اعظم شہبازشریف نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش  کیا ہے۔صدر زرداری کا کہناہے کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ، حکومت شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔