صدرِ کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد‘شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت‘خراج عقیدت پیش کیا
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمدہوئی۔صدر نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے‘قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ تھے