یو م استحصال کشمیر، کل جماعتی حریت کانفرنس آج یوم سیاہ منائے گی

اسلام آباد، سرینگر(آئی  این پی ) کنٹرول لائن کے آرپار اور پاکستان  سمیت دنیا بھر میں  آج یوم استحصال کشمیربھرپور جوش وجذبے سے منایا جائیگا۔مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس   کی اپیل پر یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہیکہ کشمیری  آج   مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔