قوم آج یوم استحصال کشمیر منائے گی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے عظمی بخاری

 سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے  آج کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے 
 علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا،   ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں:پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  پوری قوم آج  یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے  کہا  کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے  آج کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  آج  دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے، پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5 اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔وزیر اطلاعات  پنجاب نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں، پہلے یہ امریکا سے آزادی مانگ رہے ہیں اور آج بانی کے بیٹے دوبارہ امریکا کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنے دیتے، قوم کے بچوں کو 26 سال سے جنون کا درس دے رہے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں، یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہو سکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں، ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ملک اور اداروں کے سربراہ کے خلاف مہم چلائی گئی، کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ کہ ترقی کرتا پنجاب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں،