یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ہے
ہر شہر میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی، پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا
پشاور(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں گے ۔اپنے ایک بیان میںمولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں گے، پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ہے