جلسہ میں ملک بھر سے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے‘اسلام آباد میں احتجاج نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف آج یوم سیاہ منائے گی۔ عمران خان نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ چوری ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مطابق یوم سیاہ کے سلسلہ میں صوابی میں بڑا اجتماع ہوگا جس میں ملک بھر سے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شمالی پنجاب کے 10 اضلاع سے رہنما اور کارکنان صوابی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے جبکہ وسطی، جنوبی اور مغربی پنجاب میں اضلاع اور حلقوں کی سطح پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی جس کے لئے اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہو لڈرز اور مقامی رہنما ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسلامی آباد میں احتجاج نہیں کیا جائے گا