فیصل آباد (آن لائن) پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ گینگ کا سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان گرفتار، ملزم کو عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ، بڑے پیمانے پر تحقیقات کاآغاز کردیا گیاجبکہ ملزم تحسین نے پہلے سات مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے،ملزم کے خلاف گذشتہ روز این سی سی آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، ملزم تحسین کے خلاف بیرون ملک سے درجنوں شکایات ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی،غیرملکیوں سے اربوں روپے لوٹنے کا انکشاف ،ملک تحسین اعوان نے چینی گینگ کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنائے ، سکیورٹی اداروں کو غیر ملکیوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات فراہم کی ،جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے۔