17 ٹرانزیکشنز پر کام جاری، 9 بجلی تقسیم کار کمپنیاں اور 3 بڑے ایئرپورٹس بھی نجکاری کے عمل میں شامل
حکومت کا بنیادی کردار کاروبار چلانا نہیں نجی شعبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے:انویسٹمنٹ فورم سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے معیشت میں نجی شعبے کا کردار بڑھانے، سرکاری اداروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجکاری پروگرام پر کام تیز کر دیا ہے۔ مشیر وزیراعظم و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی کردار کاروبار چلانا نہیں بلکہ نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، کیونکہ نجی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نجکاری پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 17 ٹرانزیکشنز پر کام جاری ہے، جن میں 9 بجلی تقسیم کار کمپنیاں اور 3 بڑے ایئرپورٹس بھی شامل ہیں۔سی ایف اے انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کے کردار کا درست تعین، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا اور کاروباری مسابقت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ نجی شعبے کو معاشی سرگرمیوں میں زیادہ مواقع فراہم کرکے معیشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل 2027ء کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے،